ہرنائی کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹ گئی
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ خستہ حالی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سفر کے قابل نہیں ہرنائی بائیس میل میں کوئلے سے لوڈ ٹرک الٹ گئی متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ٹرانسپوٹرز اپنی مدد آپ ٹریفک کی بحالی اور الٹنے والے ٹرک کو اٹھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی، ہرنائی زمیندار ایکشن کمیٹی، سبزی منڈی یونین کے عہدیداروں عبدالراحمن پوپلزئی، حاجی محمد نور ترین، عبدالحق میانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان بائیس میل تا پانچ ندی جوکہ کء مقامات پر سیلابی ریلے بہاکر لے گئے، بائیس میں لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے شاہراہ پر آئے روز ٹریفک کا معطل ہونا معمول بن چکا ہے اور ٹرانسپوٹرز بازار میں چندہ کرکے عرضی طور پر ٹریفک بحال کرتے ہے معمولی بارش کے بعد دوبارہ بند ہو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ بائیس میل میں لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے ہرنائی سے پنجاب کوئلہ لے جانے والا ٹرک اولٹ گیا ٹرک میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ٹرک مالک اور کوئل مائنز اونرز کو دوکڑو روپوں کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ٹرک الٹنے کے زمہ دارکے ذمہ دار بی اینڈ آر کے آفیسران ہے جو ہرنائی میں موجود نہیں ہیں عبدالحق میانی نے کہاکہ صبح سے کئی بار ان سے رابطہ کیا اور انہیں روڈ کی حالت کے بارے میں ایس ڈی او بی اینڈار سے رابطہ کیا اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو بھی شاہراہ کی بندش کے حوالے سے آگاہ کیا اور انھیں یہ بھی کہا کہ ایک تو بائیس میل میں لینڈ سلائیڈنگ ہوا ہے اور دوسرا سیلاب آنے کی وجہ سے پانچ میل ندی اور آٹھ میل ندی کے مقام پر روڈ بند ہے ایک جگہ پر محکمہ بی اینڈار کام کرے بنا اور وسرے جگوں پر ہم اپنی مدد آپ چندہ کرکے پرائیویٹ مشنری کے زریعے شاہراہ بحالی کی کوشش کرینگے مگر محکمہ بی اینڈ آر کے آفیسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی محکمہ بی اینڈ آر کے نااہل آفیسران کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تیل کے پیسے نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چیف جسٹس وزیراعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے پروز اپیل کرتے ہیں کہ ان کرپٹ آفیسران کو پوری طور پر ہرنائی سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کرکے قومی شاہراہ کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے