گوادر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوادر
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے احکام بالا سے رابطے میں ہیں گوادر کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں بجلی سے متعلق مختلف امور پر اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اجلاس میں کیسکو گوادر ڈویڑن کے ایکسین آپریشن انجینئر امیر علی بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی چیرمین میونسپل کمیٹی شریف میاہ داد انتظامیہ و کیسکو افسران سمیت گوادر کے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے، شکایت سیل بنانے اور بجلی سے متعلق شکایت پر فوری ایکشن لینے، اور علاقے کے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں دو دن کے اندر مرمت کرنے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور شکایت سننے کے لیے ایک وٹس ایپ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا، ضلعی انتظامیہ نے کونسلران کو کیسکو کے ساتھ کرنٹ بل ریکوری کرنے کو معاونت کرنے اور کیسکو کے مین پاؤر بڑھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے 3 لائن مین بھرتی کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا جارہا ہے انھوں نے کسیکو احکام کو ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی جائے اور رات کے اوقات میں اضافی لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں۔