کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری ٹریفک کی روانی معطل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری کے نتیجے میں سیلا بی صورتحال پیدہونے کے بعد مختلف قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق منگل کواوستہ محمد،زیارت،لہڑی،قلات،لسبیلہ،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،موسیٰ خیل،کچی،جھل مگسی،خضدار،آواران،ہرنائی،برکھان،ژوب،شیرانی،دکی، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ با ری کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ تا جیکب آباد روڈ بڑی گاڑیوں کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ سوئی تا کچھ مور روٹ سیلابی صورتحال کے باعث بند ہے جسکی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران آواران،لسبیلہ،کوہلو،موسیٰ خیل،ڈیرہ بگٹی،خضدار،قلات،ژوب،دکی،سبی،ہرنانی،زیارت،قلعہ سیف اللہ،کچی اور کوئٹہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے