ڈیرہ اللہ یار، لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد زخمی

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، پہلا واقعہ پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود جھڈیر شاخ میں پیش آیا جہاں گروپوں میں دیرینہ تنازع کے باعث لڑائی ہوگئی، فریقین نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جسکے باعث دو سگے بھائی شہزادہ اور محمد علی لانگو زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا، دوسرے واقعہ میں شہید مراد کالونی میں نکاسی آب کے معاملے پر محلے دار لڑ پڑے، لاٹھیاں اور ڈنڈے لگنے سے دو افراد غلام حیدر اور امیر بخش زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے