وزیراعلیٰ بلوچستان نے ارسال کی جانے والی سمری پرگوادرکو اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دے دی واضح رہے کہ گوادر شہر کی ترقی، بندرگاہ سے متعلق سرگرمیوں بشمول سیاحت اور دیگر خدمات کے شعبوں کے لیے ضروری ہے کہ تجارت، سیاحت اور دیگر متعلقہ کاروبار جیسے کہ رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں کو گوادر کو خصوصی اقتصادی ضلع (SED) قرار دینے کے بعد مختلف شعبوں میں مسابقت کی بہترین سطح تک فروغ دیا جائے گوادر کو ایک خصوصی اقتصادی ضلع (SED) کے طور پر تجویز کیا جائے تاکہ پیشہ ورانہ پالیسیوں کو متعارف کرایا جا سکے اورملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے صنعتی سرگرمیوں کے لیے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں پر چھوٹ کی ترغیب اور سرمایہ کاروں کو ویزا پالیسی میں رعایت دی جائے اور گوادر میں سرمایہ کاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے