اذان ہوتے ہی قومی اسمبلی کی کارروائی روکنے اور نماز کی تیاری کا بل متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اذان ہوتے ہی قومی اسمبلی کی کارروائی روکنے اور نماز کی تیاری کا بل متفقہ طور پر منظور۔ بل جمعیت علما اسلام کے رہنما رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے پیش کی۔ بل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب اسپیکر کے حکم پر تمام اراکین اسمبلی میں حاضر ہوجاتے ہیں تو احکم الحاکمین کے حکم پر کیوں نماز نہیں ہوتی۔ رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین قرآن وحدیث کی روشنی میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی اہمیت بیان کیا۔اس بل کی ڈپٹی اسپیکر زاہد خان درانی نے بھی تائید کی۔ شعائر اسلام اور ملک میں اسلامی شناخت برقرار رکھنے کے حوالے سے جمعیت علما اسلام کے اراکین قومی اسمبلی اور مولانا صلاح الدین ایوبی مبارک باد کے مستحق ہیں۔