ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر 30 مئی کو کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج دور روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ ایئر پورٹ پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ استقبال کریں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج 30 مئی ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب اورکل 31 مئی کو گورنر ہاؤس کوٹہ میں "عوامی حقوق اور گڈ گورننس کے تحفظ میں محتسب کا کردار” کے عنوان سے سیمینار کی صدارت کریں گے۔دورہ زہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان صدر مملکت کو موجودہ صورتحال اور خصوصاً صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ گورنر بلوچستان، وفاقی اور صوبائی محتسب بھی ہوں گے۔