جناح ہائوس حملہ، یاسمین راشد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(ڈیلی گر ین گوادر) سابق وزیر صحت اورپاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے جناح ہائوس حملہ کیس کی سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی ،پولیس کی جانب سے تھانہ شاد مان کے مقدمے میں ریمانڈ مانگا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے