بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران نیازی کے خلاف سنگین غداری کے کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان وجسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن نے 29مئی 2023بروز پیر کو کوئٹہ میں سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کی روشنی میں سنگین غداری کے کیس میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کی آئینی درخواست وفاق کے نمائندے ایڈیشنل اٹارنی جنرل حافظ رؤف عطا اور محمد نسیم کانسی ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے جواب داخل کرنے کی استدعا پر مزید سماعت بدھ 7 جون 2023 تک ملتوی کردی درخواست گزار کی جانب سے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی پیش ہوئے جبکہ مدعا علیہان سیکریٹری قومی اسمبلی و عمران خان کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔