بدسلوکی کی خبریں، پولیس حکام کی جیل میں‌ پی ٹی آئی خواتین سے ملاقات، سب سے پوچھا گیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں

لاہور (ڈیلی گر ین گوادر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوشہ مسعود نو مئی واقعے کے بعد جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین سے ملاقات کہا ہے کہ ان سے بدسلوکی کی باتیں من گھڑت ہیں۔ڈاکٹر انوشہ مسعود کا جیل میں خواتین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام خواتین سے ملاقات ہوئی، ایک ایک کرکے سب خواتین سے بات ہوئی۔ سب سے پوچھا گیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو بتائیں۔

ڈاکٹر انوشہ مسعود نے کہا کہ بستر تو یہاں سے دیا جا رہا ہے لیکن اگر انہوں نے گھر سے کپڑے منگوانے ہیں تو ہم وہ منگوا کر دیں گے۔ خواتین سے بدسلوکی صرف من گھڑت ہیں۔ خدیجہ شاہ سے بھی بات ہوئی، وہ بالکل بھی ٹھیک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو کوئی بیماری ہے تو یہاں انہیں سارا ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے۔ تمام خواتین سے پوچھا گیا کسی کو بھی کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جیل کے اندر ڈاکٹرز، سائیکالوجسٹ اور سپیشل گائناکالوجسٹ بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں لائبریری موجود ہے، خواتین کو پڑھنے کے لیے کتابیں بھی دی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹوٹل 10 خواتین کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ ہم نے تمام خواتین سے اکیلے اکیلے ملاقات کی اور مسائل کا پوچھا لیکن تمام خواتین نے تمام سہولیات ملنے کا کہا ہے۔ جیل میں خواتین ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ یہاں صرف دو گیٹ ہیں، جہاں سے صرف خواتین ہی داخل ہو سکتی ہیں۔ ہمارے لئے ہر قیدی خاتون اہم ہے۔ ہماری سب قیدی خواتین سے ملاقات ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے