کسی کی بھی خواہش پر بلوچستان عوامی پارٹی کو ختم نہیں کریں گے، میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان وبلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی کی بھی خواہش پر بلوچستان عوامی پارٹی کو ختم نہیں کریں گے ہماری پارٹی پہلے دن کی طرح مضبوط اور مستحکم ہے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جو لوگ آنا چاہتے ہیں انہیں ویلکم کہیں گے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت سے عزت و احترام کارشتہ ہے یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جن مقاصد کے لئے بنائی گئی تھی اس میں ہمیں کافی حد تک کامیابیاں ملی ہماری حکومت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے قلیل مدت ایسے جرات مندانہ تاریخی فیصلے کئے جن کی ماضی میں نذیر نہیں ملتی ریکو ڈک معاہدہ بارڈر مارکیٹوں کا قیام لوگوں کے روزگار اور انکی عزت نفس کا تحفظ غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ گوادر کی بجلی اور پانی کے دیرینہ مسائل کا حل ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں لیبر کا درجہ دینا کنٹریکٹ اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین کی مستقلی پرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات مردم شماری پی ایس ایل کا نمائشی میچ 19 سال بعد قومی کھیلوں کا انعقاد طویل عرصہ بعد گندم کی بروقت اور ہدف کے مطابق خریداری سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی رمضان المبارک میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی 2022-23 کا متوازن اور عوام دوست بجٹ دھرنوں اور احتجاجوں کا افہام و تفہیم سے خاتمہ ای خدمت مرکز کا قیام ترقیاتی عمل میں شفافیت کے لئے بلوچستان پہلا صوبہ جہاں ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا گیا اور بہت سی دیگر کامیابیاں ہمارے کریڈٹ پر ہیں صوبے کے مسائل کے حل لئے بنے والی ہماری جماعت نے صوبے اور ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بی اے پی کو کسی کی بھی خواہش پر ختم نہیں کریں گے ہماری جماعت کا ہر ممبر صدر ہے سب کی رائے کا احترام کرتا ہوں صوبے کی بہتری کے لئے جو بھی تجاویز ملتی ہیں کوشش کرتا ہوں ان پر عمل درآمد کریں انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی مضبوطی کے لئے مزید کام کریں گے انہوں نے کہاکچھ حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ختم ہوکر ملک کی کسی بڑی سیاسی جماعت میں ضم ہوجائے گی انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ آنے والے انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد تو ضرور کرے گی لیکن بلوچستان عوامی پارٹی کو ختم یا کسی جماعت میں ضم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل اور اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے سامنے ہماری پارٹی نے جس طرح دوٹوک انداز میں اپنا موقف اپنائے رکھا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،بی اے پی کے قیام کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اپنے صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ریکوڈک منصوبے پر معاہدہ اس کی ایک مثال ہے انہوں نے ملک کے موجودہ معاشی وسیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ملک افراتفری اور مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اپنے عوام کے حالات کو بدلنے کی ضرورت ہے جو اس وقت بدترین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں وزیراعلء نے کہا کہ گزشتہ روز چئیرمین سینٹ سے پارٹی کے حوالے سے طویل ملاقات ہوئی ہے اور ہم نے بہت سے اہم فیصلے کئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر انکی کسی بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو یا دل آزاری ہوئی ہو تو وہ دل سے معزرت خواہ ہیں۔
٭٭٭٭