پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے گاڑی چوری کی ہے۔سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بھی دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی کو لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے