پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے،یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلح افواج ان ذہین ذہنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے مشکل چیلنجوں میں اس کامیابی کا تصور کیا اور اسے حاصل کیا، ہم ان سائنسدانوں اور انجینئروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدل دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے