مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر تھائی لینڈ پہنچ گئے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کے لندن جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان لندن نہیں بلکہ نجی دورے پر تھائی لینڈ گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعے کو وطن واپس آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے