اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تواسے منہ توڑ جواب دیں گے،انجینئر ہادی عسکری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر انجینئر ہادی عسکری نے کہا ہے کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام خطے میں امن و استحکام کے لئے ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تواسے منہ توڑ جواب دیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی قوت کی بنیاد رکھی جس پرہم شہید ذؤالفقارعلی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاون کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون کے دفتر میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پاکستانی عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے شہیدنے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا کرگزربسر کرلیں گے لیکن پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت ہی پاکستان آج اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی ملک دشمن قوت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن ملک بھارت کا غرورخاک میں ملادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی قوت کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ خطے میں امن و استحکام اور پاکستان کے دفاع کیلئے ہے اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاکستان کے عوام اور فوج ملکر انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے