پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ یوم تکبیر کے موقع پراپنے ایک پیغام میں چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28مئی 1997کو بلوچستان کے سنگلاخ اور بلند وبالا پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کئے گئے جس سے اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا اور پوری قوم ایٹمی طاقت بننے پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہوئیں اور بھارت جیسے دشمن کے جنگی جنون اور جارحیت پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنا ممکن ہوسکا آج اگر ہم ایٹمی صلاحیت نہ رکھتے تو دشمن ہمیں نقصان پہنچاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے اس اہم دن کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم سب مسلمانوں کو مل کر ملک کی ایٹمی طاقت بننے کے دن کو احسن طریقے سے منائیں اور اس کا مقصد اجاگر کریں تاکہ پاکستان کے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے ہزار بار سوچنے پر مجبور ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم ِاسلام کا قلعہ اور پہلا ایٹمی ملک ہے اسی لیئے امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں لیکن پاکستانی افواج کی بہادر سپوتوں کی بدولت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتاماضی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے جارحیت کی تو تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے افواج کی بدولت اسے ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے زیر اہتمام بروز اتوار 28 مئی پریس کلب کوئٹہ میں یوم تکبیرکے حوالے سے پروگرام کاانعقادکیاجائے گا جس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل اوردیگر قائدین خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے