نوازشریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے ، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ یوم تکبیر پاکستان کااہم ترین دن جب قائد میاں محمدنوازشریف نے تمام تر عالمی دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 5ایٹمی دھماکے کئے،آج پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کااعزاز حاصل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم تکبیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ آج یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کااہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا یہ وہ دن ہے جس نے پاکستان اور اہلِ پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا اور اقوامِ عالم کی فہرست میں پاکستان کی اہمیت اور وقار میں نمایاں اضافہ کرکے اسے دنیا کے اہم ترین ممالک کی فہرست میں شامل کردیا۔ آج دنیامیں پاکستان کا جو مقام اور مرتبہ ہے اس کی بڑی وجہ اس کی ایٹمی صلاحیت ہے۔ بھارت اسی طرح کی حماقت 1974 میں بھی کرچکا تھا۔ بھارت کا جنگی جنون ہمیشہ سے جنوبی ایشیا کے ممالک کے لئے خطرہ رہا ہے اور خطے میں طاقت کے عدم توازن کا سہرا بھی بھارت کو ہی جاتا ہے۔ اس وقت پاکستان کے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے بہادری اور جرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے تمام سماجی،دفاعی اور معاشی دباؤ کے باوجود ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاقائد میاں محمدنوازشریف نے کوئی بھی دباؤ قبول نہ کرکے ثابت کردیاکہ وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں،پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات رکھے لیکن دشمنوں کو یہ ہضم نہیں ہورہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے