ملک بھر میں گندم و آٹے کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں، عاصم رضا احمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ گندم کی حد تک اٹھارویں ترمیم کو ختم کیا جائے اور ملک بھر میں گندم و آٹے کے یکساں نرخ مقرر کئے جائیں،گندم اور گندم کی مصنوعات کی نقل حرکت پر ملک بھر میں پابندی ہٹا کر انڈسٹری کو آزادنہ کاروبار کی اجازت دی جائے،9مئی کا واقعہ ملک کی سالمیت اور امن کے لئے خطر ناک ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوچاروں صوبوں کے ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے 9مئی کو ہو نے والے نا خوشگوار واقعات کی پر زور مذمت کر تے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف اہم کر دار ادا کر رہی ہے ہم شہداء سلام پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کے اجلاس میں چاروں صوبوں کی فلور ملنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائز لیا گیا، فلو ملنگ انڈسٹری کو اپنی روزانہ کی ضروریات پوری کر نے کے لئے گندم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر کا ری گندم کی خریداری کو جواز بناکربین الصوبائی اوربین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں فلور ملز کی خرید کر دہ گندم کی گاڑیوں کو زبر دستی سرکا ری گوداموں میں ان لوڈ کیا جا رہا ہے ماضی میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ فلور ملز کی خرید اری اور ذخیرہ کر تی تھیں جس کو مارکٹ میں آٹے کے سپلائے میں توازن برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا جا تا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پنجاب میں محکمہ خوراک نے 45لاکھ ٹن گندم خریدی جبکہ فلو ملز نے 16سے 18لاکھ ٹن گندم اسٹاک کی جبکہ اس سال محکمہ خوراک نے 36لاکھ ٹن اور فلو ملز صرف 5سے 6لاکھ ٹن گندم خر ید سکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک کی نا قص پا لیسیوں کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ انتہائی بلند سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بھی حالت کچھ اچھے نہیں ہیں کراچی میں اندورون سندھ سے گندم لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے فلور کو اپنا کاروبار چلانا مشکل ہو رہا ہے بیشتر فلو ملز بند ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کے اجلاس میں مشترکہ طورپر قرار پایا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق فلور ملز انڈسٹری کو ملک بھر میں آزادنہ کاروبار کر نے کی اجازت دی جائے، گندم اور گندم کی مصنوعات کی آزادانہ نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم کو صوبائی چیپٹر سے نکال کر ما ضی کی طرح وفا ق میں شامل کیا جائے، ملک بھر میں گندم اور آٹے کی یکساں نرخ مقرر کئے جائیں، گندم کی امپورٹ اور اسکی مصنوعات کی ری اریکسپورٹ کی اجاز ت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے