بھارتی اسکول کے کھانے میں مردہ سانپ، 100 بچوں کی حالت بگڑ گئی
بہار (ڈیلی گرین گوادر) اراریا ضلع میں قائم ایک اسکول کے تقریباً 100 بچوں کو اس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا جب انہوں نے اسکول میں تیار کردہ دوپہر کا کھانا کھایا جس میں ایک مردہ سانپ موجود تھا۔امونا مڈل اسکول وارڈ نمبر 21 میں ہونے والے واقعے میں متاثرہ بچوں کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ بچوں کا علاج چل رہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
اراریا کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) راج کمار نے بتایا کہ تمام اسکول کے بچوں کو جنہوں نے دوپہر کا کھانا کھایا تھا، کو فوربس گنج کے سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور خوش قسمتی سے سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قصوروار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔