کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر نگران کیمرے کی تنصیب کے باوجود جرائم میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ان کی مکمل فعالیت اور استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے پولیس کے سپاہیوں پر فخر ہیں اور ہم شہدائے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کے روز یادگار شہدائے پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے موقع پر کیا گورنر بلوچستان کو صوبہ میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال اور ڈیجیٹل کنٹرول روم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور دیگر پولیس آفیسرز بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ پولیس کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں قبل ازیں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس لائن کوئٹہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے