عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں : قادر پٹیل
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔عمران خان باتیں کیا کرتا تھا اور نکلا کیا، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ جب جب اس ملک پر برا وقت آیا ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے ،ہم وہ لوگ ہیں جو سمندر میں بھی اپنی بحری فوج کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ہم شہدا کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ،رپورٹ پیش کرنےسے پہلے ہی عمران خان کے سارے گناہ معاف کردیئےگئے۔عمران خان کو کیسز میں معافی ملنے کی وجہ سے میڈیکل رپورٹ جاری نہ کی جاسکی۔کچھ حرکتیں ایسی تھیں جو عام آدمی کی نہیں ہوتیں ۔پاکستانیوں سے اپیل ہے اپنے بچے ان کے حوالے نہ کریں۔