حکومت بلوچستان نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکا تبادلہ کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئے۔جن کے مطابق تعیناتی کے منتظر حبیب اللہ خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع سوراب،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ اطلاعات کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس کو ڈپٹی کمشنر نوشکی جبکہ خرم خالد کو محکمہ ایس اینڈ جی ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعیناتی کے منتظر محمد یونس سنجرانی کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور انکے پیش رو مراد خان کاسی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکریٹری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد وارث کو ڈپٹی کمشنر آواران تعینات کرتے ہوئے انکے پیش رو کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کو محکمہ ایس اینڈ ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے