بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیکورٹی فورسز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سیکورٹی فورسز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری تمام ایجنسیوں اور محکمہ داخلہ کی کامیابی ہے دعا ہے کہ یہ گرفتاری صوبے میں امن لائے۔اس موقع پر انہوں نے یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے سیکورٹی فورسز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کروائی۔