بلاشبہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، عبدالخالق شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ”یومِ تکریمِ شہداء ِ پاکستان کے حوالے سے سینٹر ل پولیس آفس میں شہداکے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر پاک فوج، پولیس اورر سیکورٹی اداروں کے افسران و جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہی کی بدولت آج ملک پاکستان میں امن قائم ہو ا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر وسپیشل برانچ شہاب عظیم لہڑی،ڈی آئی جی کرائم برانچ ایاز احمد بلوچ، ڈی آئی جی اے ٹی ایف منیر مسود، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نجیب اللہ پندرانی،اے آئی جی آپریشن عبدالحق عمرانی،اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ جاوید احمد غریشن، اے آئی جی لیگل سید عثمان غنی،اے آئی جی کمپلین عاطف سلیم، اے آئی جی ٹریننگ شیر علی، اے آئی جی جنرل ڈاکٹر سمیع، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن سمیت پولیس کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ بلاشبہ شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہِ افتخار ہیں۔ بلوچستان پولیس بطور ادارہ اپنے سے منسلک ہر فرد کو اور اسکے لواحقین کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر ہے۔بلوچستان پولیس اور سیکورٹی اداروں کا ہر سپاہی اور آفسر تمام علاقائی، لسانی، اور سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔ 25مئی یوم تکریم شہداء ان تما م شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے شہداء ہیں اور مجھے ان کے خاندان کے ہرسپوت پر فخر ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بیرونی و اندرون محاذ پر جو پیش بحا قربانیاں دیں انہی کی بدولت آج ہم ایک پرامن پاکستان میں رہ رہے ہیں امن ہو یا جنگ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے ہمیشہ مادر وطن کی دفاع اور امن کی بحالی کا بے مثال کردار پیش کیا ہے۔ ہمار ا آج کا دن شہداء کے نام اور عقیدت کے نظرانے ان کے نام۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے