ہرنائی، بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق، 6 افراد زخمی
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے اور ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے زردآلو تنگی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں زورداردھماکہ ہوا جس کے بعد مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے تو نامعلوم افراد نے وہاں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق شراف الدین،خیروکنڈی ناصر جبکہ 6افراد محمدادریس، گل باران، اسراراللہ، زبیراحمد،رحیم الدین،مہراج الدین زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔