گوادر، ٹریفک حادثہ1 شخص جاں بحق، 27 افرادزخمی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوار میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق 27 افرادزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو گوار کے علا قے کوسٹل ہائی وے سربٹ کے مقام پر کراچی سے مکران جانیوالی کوچ نے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار خان بادشاہ خان نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے