کالعدم تنظیم کے سربراہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری سیکورٹی فورسز کی بہت بڑی کامیابی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سربراہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری ہمارے ملک کے انٹیلی جنس اداروں، سیکورٹی فورسز کی بہت بڑی کامیابی ہے ہمیں اپنے انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز پر فخر ہے کامیاب کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں غیر ملکی حکومتوں اور انٹیلی جنس اداروں کا ہاتھ رہا ہے جن کا مقابلہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے بہت بڑی قربانیاں دے کر کیا کالعدم تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سربراہ گلزار امام شمبے کی گرفتاری صوبے میں امن وامان کے قیام میں مزید بہتری آئیگی قوم، حکومت سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک کے سیکورٹی اور انٹلیجنس اداروں کی موجودگی میں کسی کو پاکستان کی طرف ملی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں ہوگا پاکستان مظبوط ہاتھوں میں ہے پاکستان کی سلامتی کیلئے سیکورٹی فورسز اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے قوم کو اپنے اداروں پر فخر ہے حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاکہ ریاست کے خلاف لڑنے والوں کا حل صرف آپریشن نہیں کسی کو کسی بھی وجہ سے مارنا تکلیف دہ ہوتا ہے ریاست ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھتی ہے لیکن ریاست کے خلاف لڑنے والوں اور بے گناہ نتہے انسانوں کا خون بہانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہو گی کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری سے صوبے میں دہشت گردی میں ملوث شرپسندوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے