پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) گرفتاری سے بچ جانے والے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کر دی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزموں کے بیرون ممالک فرار ہونے کا خدشہ ہے تاکہ وہ گرفتاری سے بچ سکیں۔ اس لیے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔درخواست میں کہا گہا ہے کہ ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں کیسز درج ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہی تھیں، ان کو جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پرغیرملکی پروازسےآف لوڈکردیا گیا تھا۔

سابق ایم این اے صائمہ ندیم بین الاقوامی ائيرلائن کے ذریعے کینیڈا کے شہر ٹورنٹوجارہی تھیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فلائٹ جانے تک صائمہ ندیم کو روکے رکھا بعد ازاں صائمہ ندیم کو پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پاس پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجودہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے