بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 1روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہو گا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے وفا قی لیویز کے سروس اسٹرکچر انکے مستقبل کی بابت اقدامات نہ اٹھانے اور پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو فی الفور مستقل کر نے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔ اجلا س میں رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل بلو چستان میں زرعی آمدن پر ٹیکس کو ختم کرنے یا پھر ٹیکس کی شرح 5فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر نے اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ کی تعلیمی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے فوری طورپر خواتین یونیورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ خوارک اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے