چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی گاڑی میں نیب راولپنڈی پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی کو نیب دفتر داخلے سے روک دیا گیا۔ عمران خان کچھ دیر تک نیب دفتر کے باہر اپنی گاڑی میں ہی موجود رہے جس کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے