پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت، ایم پی ایز ہاسٹل کی تعمیرمیں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ ، ایم پی ہاسٹل کی تعمیر اور ٹھیکے میں مبینہ کروڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی،محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف کرپٹ پریکٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایم پی ایز ہاسٹل کا ریکارڈ طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن ٹیم نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایم پی ہاسٹل کے ریکارڈ کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچی، جہاں انہوں نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ،ایم پی اے ہاسٹل کا معائنہ کیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ،ایم پی اے ہاسٹل کے ٹھیکوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینا اور ناقص میٹریل کا انکشاف سامنے آیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے پنجاب اسمبلی بلڈنگ،ایم پی اے ہاسٹل اور بیرون ملک سے منگوائے جانے والے سامنا کی جانچ پڑتال شروع کردی۔