لیو یز کے اہلکاروں کی مراعات کو جا ری کر رکھنے کے لئے قانون سازی کی جائے، شیخ جعفر خا ن مند خیل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے صو با ئی صد رو سا بق صو بائی و زیر شیخ جعفر خا ن مند خیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواء حکومت کی طرز پر بلوچستان میں بھی فیڈرل لیویز کے اہلکا روں کے صو بائی لیو یزمیں ضم کرنے کے بعد و فا قی لیو یز کے اہلکاروں کی مراعات کو جا ری کر رکھنے کے لئے قانون سازی کی جائے، اس حوالے سے پہلے سے منظور شدھ بلوچستان اسمبلی کی قرار داد پر بھی عملدآمدکو یقینی بنایا جائے۔ یہ با ت انہو ں نے اپنے جا ری کر دہ بیا ن میں کہی۔ شیخ جعفر خا ن مندخیل نے کہا کے فیڈرل لیو یز کی پوسٹیں صوبائی لیویز میں ضم کی گئی ہیں لیکن ان اہلکاروں کو پہلے سے میسر مراعا ت کو ختم کیا جارہا ہے بلوچستان اسمبلی نے اس حوالے سے قرار داد بھی منظور کی تھی جبکہ فیڈرل لیویز کے اہلکاروں کے حق میں سپریم کورٹ نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ انکی مراعات کو جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل لیویز کے اہلکاروں کے ریٹائر ہونے کے بعد انکے خاندان کے افراد کو انکی جگہ نوکری ملتی تھی ایساکرنے سے یہ فورس ایک فرد یا خا ند ان نہیں بلکہ پو ری قو م امن و ا ما ن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کا بیڑ ہ اْ ٹھا تی آئی ہے اور یہی و جہ ہے کہ فیڈ ر لیو یز کی کا ر کر د گی ا طمینان بخش اور اس کے زیر انتظام علاقے پر امن ہیں۔انہو ں نے کہا کہ فیڈرل لیو یز کو صو بائی لیو یز میں ضم کیا جا ر ہا ہے صو بائی حکو مت فیڈ ر ل لیو یز کے ضم ہو نے کے بعد بھی قو ا عد و ضوابط کے تحت فیڈر ل لیو یز کے اہلکا روں کی مر ا عات کو بحال ر کھنے کے لئے سابقہ فاٹا کے اہلکاروں کے لئے خیبر پختونخواء حکومت کی طرز پر ا قد ا ما ت اٹھا ئے۔ شیخ جعفر مندوخیل نے مطالبہ کیا کہ صو بائی حکو مت کو چا ہیے کہ و ہ و فا قی لیو یز کے ا ہلکا روں کی مر ا عات کو ضم ہونے کے بعد بھی جاری رکھے اور اگر اس حوالے سے کوئی قانونی پیچدیگی یا سقم ہے تو اسے دور کر نے کے لئے قانون سازی بھی کی جائے۔