عوام کے وسیع تر مفاد میں بلدیاتی منتخب نمائندوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، سردارزادہ منیر احمد نیچاری

خالق آبادمنگچر(ڈیلی گرین گوادر)قلات چیئرمین یونین کونسل نیچارہ سردارزادہ میرمنیراحمدنیچاری نے کہاہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو ملکر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ اختیارات کی نچلے سطح پر منتقلی کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چیرمینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت چیرمین سردارزادہ میرمنیراحمد نیچاری نے کی کیا اجلاس میں یونین کونسلوں کے سیکریٹریز بھی شریک تھے اس موقع چیر مین شاہ خالد مینگل،چیر مین مصطفے شاہوانی،چیر مین ملک محمد جان لانگو،چیر مین میر باول خان محمد شہی،چیرمین عمران عزیز محمدشہی،چیرمین محمد حفیظ مینگل،چیر مین محمد یوسف،چیر مین سردار زادہ میر منیر نیچاری،وائس چیرمین فیض سمالانی،چیر مین عبدالوحید ریسانی،واہس چیرمین،عبدالخالق پندرانی وائس چیرمین داد محمد لہڑی،وائس چیرمین لالا علی نواز لانگو،سیکریٹری عبدالغفورلانگو،سیکریٹری محمد انور، سیکریٹری محمد یوسف،سیکریٹری یاسر حمید،سیکریٹری عبدالباقی لانگو،سیکریٹری نصیب اللہ شاہ، سیکریٹری جلیل،سیکرٹری احمد شاہ،سیکریٹری منظور عمرانی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو عوام نے منتخب کرکے یہ مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ ان کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں بلدیاتی نمائندوں کو اپنے اختیارات و فرائض سے آشنا ہوکر معاشرے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنا ہوگا کیونکہ یہ اعزازی نمائندگی نہیں بلکہ عوام کی جانب سے منتخب نمائندے ہیں بلدیاتی نظام حکومت بعض ترقی یافتہ ممالک میں نافذ ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ہمارے ملک میں بھی باقاعدہ بلدیاتی ایکٹ کے تحت بعض اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں جن کو نافذ کرنے لیے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیے معاشرے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے جدوجہد ہماری فرائض میں شامل ہے ہمیں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون اور رہنمائی کی ضرورت ہے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف امور پر ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا بعدازاں چیرمینوں نے سردارزادہ میرمنیراحمدنیچاری کی قیادت میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے