حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ضمانت منظور ہونے پر رہا

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ضمانت منظور ہونے پر رہا ہو گئے۔منگل کو حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا ہو گئے اس موقع پر کارکنان نے بڑی تعداد میں جوڈیشل لاک اپ سے اس کا والہانہ استقبال کیا، جوڈیشل لاک سے حق دو تحریک کی مرکزی دفتر تک ان پر پھول نچھاور کئے گئے جس پر کارکنان کی خوشی دیدنی تھی۔حق دو تحریک کے دفتر پہنچنے کے بعد موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ایک بڑے قافلے نے مولانا کو انکے آبائی علاقے سربندن پہنچایا گیا،رہائی کے بعد مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھاکہ رہائی کیلئے کوششیں کرنے پر وکلا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، عبدالحق ہاشمی، لشکری رئیسانی اورہمایوں کرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حقوق کی جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ پچھلے کئی مہینوں سے قتل، اقدام قتل اور عوام کو توڑ پھوڑ پر اکسانے کے جرم میں جیل میں قید تھے۔یاد رہے کچھ دنوں قبل سپریم کورٹ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی درخواستِ ضمانت منظور کی گئی تھی جنہیں آج ضمانت پر رہا کرکے گھر بھجوا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے