آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملا قات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرچیئر مین آصف علی زرداری سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملا قات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری سے کراچی میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملا قات کی، ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور صدر پی پی پی حب میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔