وزیر اعظم سے (ن) لیگ بلوچستان کی قیادت کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی،با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ پیر کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماؤں کو سلام۔ وزیر اعظم نے کہاکہ محترمہ مریم نواز صاحبہ، حمزہ شہباز اور پارٹی کی سینیئر قیادت کی طرف سے بلوچستان کے مسلم لیگی ارکان کیلئے نیک تمنائیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کو دوسرا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی۔ شہباز شریف نے کہاکہ با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔