وزیرِ اعظم سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

کوئٹہ/ اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے