وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایکسائز ٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ میں GIS بیسڈ انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزیشن سے متعلق گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدہ کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ میں GIS بیسڈ انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزیشن آف اربن اموایبل پراپرٹی ٹیکس (UIPT) آن لائن سسٹم سے متعلق گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس حکومت بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے کہ اس اہم پروجیکٹ کا مقصد کوئٹہ شہر کے اندر پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے پورے دائرے کو مربوط طور پر منظم کرنا ہے جی آئی ایس پر مبنی ٹیکنالوجی کے نتیجے میں زیادہ شفافیت آئے گی اور ٹیکس ریٹرن میں بھی اضافہ ہوگا اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ نے پنجاب اربن یونٹ سے رابطہ کیا جو اربن یونٹ منصوبہ بندی اور ترقیاتی بورڈ حکومت پنجاب کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور پاکستان کی واحد اچھی تجربہ کار فرم ہے جو بالکل اسی طرح کا تجربہ رکھتی ہے اور اس نے پہلے ہی پنجاب میں اربن امو ایبل پراپرٹی ٹیکس (UIPT) آٹومیشن پروجیکٹ تیار اور لاگو کر چکی ہے