نوازشریف کے خلاف سازش : نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی

لندن (ڈیلی گرین گوادر) نوازشریف کے خلاف سازش کرکے پھنسانےکی کوشش کرنے والے بدستور سرگرم ،سابق وزیراعظم کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔نوازشریف لندن آفس کا خیال ہےکہ گاڑیاں نوازشریف کے نام پررجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ رجسٹرگاڑیوں کو دہشت گردی،دھوکہ دہی اورمجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا۔ نوازشریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کر دیا۔جبکہ سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹرگاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی۔مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے