ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبالیہ قافلے پر خود کش حملہ افسوسناک عمل ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس پر انتہائی دُکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبالیہ قافلے پر خود کش حملہ جس میں خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی جبکہ ان کے کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کا یہ واقعہ پشتونخوا وطن میں ہونے والی دہشتگردانہ واقعات کا ہی تسلسل ہے اس قسم کے واقعات ہمارے پشتونخواوطن میں دہشتگردی کا آغاز ہے،دہشتگردی کے واقعات میں بے گناہ لوگوں اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے کو مارا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں سے دوچار ہیں،افراتفری کی جو صورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہیں، ملک کی بحرانی صورتحال میں دہشتگردی کے واقعات ست ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا۔پشتونخواملی عوامی پارٹی پشتونخوا وطن اور تمام دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے، پارٹی جماعت اسلامی کے امیر پر دہشتگردانہ حملے کی تحقیقات اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے