پاکستان کے آئین میں سپریم قرآن وسنت ہے کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ قرآن وسنت کے خلاف کوئی فیصلہ کرے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ /اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رئیس مجلس فقہی مولانا مفتی محمد روزی خان، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سرپرست مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مولانا محمد اشرف جان مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا اور دیگر نے وفاقی شرعی عدالت کی جانب ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں سپریم قرآن وسنت ہے کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ قرآن وسنت کے خلاف کوئی فیصلہ کرے۔ عمران خان کی حکومت میں ایک سازش کے تحت اور بیرونی آقاؤں خصوصاً یہودی لابی اور قادیانی لابی کی خوشنودی اور حرام دولت کے حصول کیلئے انتہائی عیاری کے ساتھ ملک میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے نام سیبے حیائی فحاشی عریانی کو فروغ دینے کے لیے ایک منظم سازش کی گئی جس کے سامنے جمعیت علماء اسلام سکندری بن کر ڈٹ گئی اس ایکٹ کے خلاف توانا آواز بننے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا حالانکہ نیازی حکومت بدنامی کے بعد خفت مٹانے کے لیے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی منفی پروپیگنڈے بھی کئے گئے مگر ان کو ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا یہ مسئلہ شرعی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا گذشتہ روز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا قرآن وسنت کے خلاف کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ شرعی عدالت کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے