وڈھ ، کوچ کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ایک شخص زخمی

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)وڈھ میں کوچ کی ٹکر سے 2خواتین جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ این 25 شاہراہ پر کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو خواتین بی بی بلقیس اور بی بی رویہ موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالصمد زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے