مستونگ ، پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے پولیس کے مطابق پہلے حملے میں نامعلوم حملہ آوروں نے مستونگ کے مضافات کلی سور کاریز ایریا میں پولیو کی ٹیم کو نشانہ بنایا، جو کوئٹہ سے 60 کلو میٹر دور ہے۔

جب ٹیم کے اراکین پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے تھے تو مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا شہید اہلکار کی لاش مستونگ میں غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں منتقل کر دی گئی، جن کی شناخت شہزاد احمد بنگلزئی کے نام سے ہوئی متوفی کانسٹیبل کے اہل خانہ نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کر کے مظاہرہ کیا اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے