فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گرد بچ نہیں پائیں گے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گواد) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مارگیٹ زرغون میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے پاک فوج کے تین جوانوں کے شہادت پرانتہائی دکھ اور افسوس ہو ا فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گرد بچ نہیں پائے گے بلکہ پوری قوت کے ساتھ بچے کچے دہشت گردوں کو کچلا جائے گا جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم غمزادہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج سمیت دیگر فورسز کی قربانیاں ناقابل پراموش ہے فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے مٹھی بھر بچے کچے دہشت گرد ہے جوکہ ہمیشہ پیچھے پیٹ وار کرکے بھاگ جاتے ہے لیکن اب انہیں کئی بھاگنے نہیں دے گے اور جہاں بھی دہشت گرد ہونگے کے خلاف آپریشن کرکے انہیں انکے انجام تک پہنچائے گے صوبے کی امن وامان کی صورتحال کسی بھی صورت خراب نہیں ہونگے دے صوبے کے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہے انہوں نے کہاکہ صوبے سے دہشت گردی کے ناسور ختم کرنے کیلئے آخری دہشت گرد کے خاتمے انکے خلاف آپریشن جاری رہے گا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پاک فوج کے تین شہداء کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے