رخشان ڈویژن میں تعلیمی زبوں حالی، اعلیٰ تعلیمی اداروں سے محرومی کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں، ثناء اللہ بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے اپنے توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے دریافت کیا کہ رخشان ڈویژن میں تعلیمی زبوں حالی، اعلیٰ تعلیمی اداروں سے محرومی کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے اب تک کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ نیز رخشان یو نیورسٹی خاران کے قیام سے متعلق جو قرار داد اسمبلی سے منظور کی گئی اس پر تا حال کیا پیش رفت ہوئی ہے تفصیل فراہم کی جائے