دہشت گردی کا خاتمہ قوم اور سیکورٹی اداروں کا مشترکہ عزم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زرغون کے علاقے میں سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مزمت کی ہے اور افسوسناک واقعہ میں تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہداء نے امن کے قیام کے لئے جانوں کے نزرانے پیش کئے دہشت گردی کا خاتمہ قوم اور سیکورٹی اداروں کا مشترکہ عزم ہے وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے