حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، گرفتار کرنے کا فیصلہ

پنجاب(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کریں گے تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں،خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے،تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گرفتارہونے والی خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے گا، ذمہ دار خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آ کر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اے ٹی سی دفعات کے تحت درج مقدمات میں خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کے مطابق مرد پولیس اہلکار خواتین کو گرفتار نہیں کریں گے بلکہ خواتین پولیس اہلکار انہیں حراست میں لیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے