جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے کانوائے پر ہونے والے خود کش حملہ کا مقدمہ درج، حملہ آور کی شناخت کرلی گئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے کانوائے پر ہونے والے خود کش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ حملہ آور کی شناخت کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سر ا ج الحق کے قافلے پرخود کش حملہ کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں درج کر لیا گیا مقدمہ انسداد دہشتگردی،اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے کانوائے پر خود کش کرنے والے حملہ آور کی شنا خت ہو گئی ہے حملہ آورکاتعلق کوئٹہ سے ہے جوڈیڑھ سال سے گھرسے غائب تھاحملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ژصوب میں گزشتہ روزامیرجماعت اسلامی سراج الحق قافلے پر خودکش حملہ ہواتھاجس میں چھ کارکن زخمی جبکہ حملہ آور مارا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے