احتجاج کی اڑ میں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل ناقابل برداشت ہے، حاجی محمد خان اتمانخیل
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے اپنے ایک بیان میں 9مئی کو ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلانے قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے عام عوام کو تکالیف میں مبتلا کرنے قومی شاہراوں پر لوٹ مار ایمبولینس کی مار توڑ اور قومی ہیروز کی بے عزتی اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قومی ادارے پاکستان کی سالمیت کا اہم ادارے ہے اور جس ملک میں یہ ادارے نہیں ہے اور یا جس ملک میں قومی تنصیبات اور ہیروز اور شہیدا کی اس طرح بے حرمتی ہوتی ہے اسکا انجام اپکے سامنے ہے۔بے شک احتجاج ہر پارٹی کا حق ہے لیکن احتجاج کی اڑ میں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل ناقابل برداشت ہے پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور ہم کسی بھی صورت میں غیر ملک ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دینگے پاک فوج ہمارا ہے اور ہم انکے ساتھ ہے قومی تنصیبات کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔