ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کہیں نہیں، آئین عملاً معطل ہے، نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کہیں نہیں، آئین عملاً معطل ہے۔ یہ بات انہوں نے انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری ایڈووکیٹ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور دیگرخواتین پر پولیس تشدد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کہیں نہیں، آئین عملاً معطل اور آئین و پارلیمنٹ کے نام پر غیرجمہوری قوتیں اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے